Friday, May 17, 2024

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا دورہ ترکی، بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا دورہ ترکی، بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت
November 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے ترکی کا دورہ کیا، بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ترکی کی بندرگاہ اکساز آمد پر جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے اس مشق میں پاک بحریہ کی نمائندگی کی۔

مشن کمانڈر نے ترک بحریہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران پی این ایس عالمگیر نے بحیرہ روم میں منعقدہ کثیرالملکی بحری مشق میں شرکت کی۔