Saturday, April 20, 2024

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا سری لنکا کا خیرسگالی دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا سری لنکا کا خیرسگالی دورہ
December 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل نے سری لنکا کا خیرسگالی دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کولمبو بندرگاہ پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز پی این ایس طغرل کا استقبال کیا۔ میزبان عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہاز طغرل نے دوطرفہ بحری مشق لائن اسٹار میں بھی شرکت کی۔ پی این ایس طغرل کا سری لنکا کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔