Friday, March 29, 2024

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی اطالوی بحری جہاز کیساتھ مشق

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی اطالوی بحری جہاز کیساتھ مشق
June 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی این ایس سیف نے اطالوی بحری جہاز ITS CARABINIERE کے ہمراہ خلیج عدن میں بحری مشق میں حصہ لیا۔

اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی آپریشنز کی استعداد بڑھانا اور تعلقات مضبوط کرنا تھا۔

مشقوں میں میری ٹائم آپریشنز، کراس ڈیک لینڈنگ اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں جن سے جہاز پر موجود عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ خطے میں تعینات جہازوں کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔

پی این ایس سیف خلیج عدن اور شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے لئے تعینات ہے اور خطے کے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے فروغ کے لئے دقم (عمان) کا دورہ بھی کرے گا۔

پاک بحریہ بحر ہند میں سکیورٹی اور امن کے پائیدار قیام کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور پاک بحریہ کے جہاز خلیج عمان، شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں بحری سیکیورٹی آپریشنز کے لئے مسلسل تعینات رہتے ہیں۔

دو طرفہ اور کثیرالملکی مشقوں میں پاک بحریہ کی شرکت خطے میں امن، استحکام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔