Tuesday, April 23, 2024

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا الجزائر کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا الجزائر کا دورہ
August 15, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے الجزائر کا دورہ کیا، میزبان بحریہ کے حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا، مشن کمانڈر کی جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے الجزاٸر کے عوام بالخصوص الجزاٸر کی بحریہ کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

الجزائر میں تعینات پاکستان کے سفیر عطاءالمنعم شاہد اور میزبان عسکری حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ بھی کیا۔

 الجزائر آمد سے قبل پی این ایس ذوالفقار نے مراکشی بحریہ کے جہاز ”سلطان مولے اسمٰعیل“ کے ہمراہ جبرالٹر کے مقام پر مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔ مشق کے دوران جدید بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کا الجزائر کا دورہ اور الجزائر ومراکشی بحریہ کے ساتھ دوطرفہ مشقوں میں شرکت دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔