Tuesday, April 16, 2024

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت، ایس وی بحر مساح کا عمان اور بحرین کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت، ایس وی بحر مساح کا عمان اور بحرین کا دورہ
November 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت، ایس وی بحر مساح اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز ہنگول نے عمان اور بحرین کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک میں آمد کے موقع پر پاکستانی جہازوں کا میزبان حکام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے میزبان ممالک میں اعلیٰ بحری حکام کے علاوہ بحرین میں کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز سے بھی ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ اُمور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی جہازوں نے بحرین کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی بحری جہازوں کے خیر سگالی دورے سے دونوں برادر ممالک کے ساتھ پہلے سے موجود تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔