Thursday, April 25, 2024

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا سعدی عرب کی بندرہ گاہ جدہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا سعدی عرب کی بندرہ گاہ جدہ کا دورہ
September 1, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے بحیرہ روم اور یورپ کے ساحلی ممالک کے اختتامی دورے کے دوران سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا۔ پی این ایس اصلت کے جدہ بندرگاہ دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی پیدا کرنا تھا۔ تین روزہ قیام کے دوران پاک بحریہ کے وفد نے کموڈور فیصل عباسی کی سربراہی میں رائل سعودی نیول فورسز کے ڈپٹی کمانڈر ویسڑن فلیٹ سے ملاقات کیاور میزبان ملک کے ساتھ کئی پیشہ ورانہ اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران پاکستانی عوام کےلئے بالعموم اور پاک بحریہ کےلئے بالخصوص خیراندیشی اور گرم جوشی کے جذبات کا اظہار کیاگیا جبکہ  مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتیوں کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفیدہونے کےلئے رائل سعودی نیول فورسز ڈیمج کنڑول اینڈفائر فائٹنگ سکول میں پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین ڈیمج کنڑول اینڈفائر فائٹنگ کی عملی تربیت کا انعقاد بھی کیا گیا۔ پی این ایس اصلت پر ایک ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیاجس میں پاکستان کے کونسل جنرل، ترکی کے سفیر،ا مریکہ ، ازبکستان، برطانیہ ، چین، مصر، فرانس، اٹلی، قازقستان، نیپال، روس، سنگاپور، ترکی اور یمن کے کونسل جنرل، سعودی عرب میں تعینات پاک بحریہ اور پاک آرمی کے افسران،رائل سعودی نیول فورسز کے افسران ، مصر کی نیوی کے جہاز الیگزینڈریا کے افسران ، پاکستان کی معروف تاجر برادری اور قونصل خانے کے نمائندگان نے شرکت کی۔