Friday, April 19, 2024

پاک بحریہ کے جدید ترین سروے جہاز کی چین میں لانچنگ ہو گئی

پاک بحریہ کے جدید ترین  سروے جہاز کی چین میں لانچنگ ہو گئی
December 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، بحریہ کے بنائے جدید ترین  سروے جہاز کی چین میں لانچنگ ہوگئی۔ جہاز جدید آلات سے لیس اور گہرے سمندر میں آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کی لمبائی 80 میٹر سے زائد اور وزن 3 ہزار ٹن  ہے جو سروے کے جدید آلات سے لیس ہے۔ جہاز پاکستان کی میرین ریسرچ میں تقویت کا باعث ہونے کے ساتھ زیر آب تلاش اور سروے کے آپریشنز کی سہولیات فراہم کرے گا۔ ترجمان کے مطابق جہاز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی بحری جغرافیائی سروے کرنے کی صلاحیت مزید بڑھے گی، جہاز اگست 2019 کے آخر تک پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ بنے گا۔ ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہائیڈرو گرافی میں درخشاں روایات کی امین ہے، جہاز کی لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی چیف نیول اوورسیئرچائنہ کموڈور اظفر ہمایوں تھے۔ تقریب میں شپ یارڈ، مقامی حکومت اور پاک بحریہ کے حکام نے بھی شرکت کی۔