Friday, May 10, 2024

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب
January 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب ہوئی۔

ترجمان بحریہ کے مطابق ترک صدر طیب رجب اردوان اور پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے جہاز کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کیا۔ ملجم کلاس جہاز اینٹی ایئر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ترک صدر نے ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کو دونوں ممالک کے مضبوط دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا۔ کہا کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ، اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ترک صدر چار میں سے دو جہازوں کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں کرنے کے علاوہ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس دو جناح کلاس فریگیٹ جہازوں کے ڈیزائن کی تیاری بھی شامل ہے۔