Saturday, May 18, 2024

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار چوتھے ٹائپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار چوتھے ٹائپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کئے جانے والے چوتھے ٹائپ 054 نیول جہاز کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔

چین میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیر کموڈور راشد محمود شیخ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس تغرل حال ہی میں پاک بحریہ کے سپرد کیا جاچکا ہے۔

کموڈور راشد محمود شیخ نے کہا عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بروقت تکمیل چینی شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی عکاس ہے۔

تقریب میں چینی بحریہ، شپ بلڈنگ کمپنی اور شپ یارڈ کے نماٸندوں نے بھی شرکت کی۔