Friday, April 19, 2024

پاک بحریہ کیلئے 2 جنگی جہازوں کی چین میں اسٹیل کٹنگ تقریب

پاک بحریہ کیلئے 2 جنگی جہازوں کی چین میں اسٹیل کٹنگ تقریب
November 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کے لئے فریگیٹس پراجیکٹ کے 2 جنگی جہازوں کی چین میں اسٹیل کٹنگ کی تقریب ہوئی، کموڈور اظفر ہمایوں اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے صدر بھی شریک ہوئے۔ کموڈوراظفر ہمایوں نے فریگیٹس پراجیکٹ کو پاک چین دوستی کا نیا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی آلات اور اسلحے سے لیس بحری جہاز مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے، اہم اہداف کے حصول میں معاونت پر چین کے شکر گزار ہیں۔ پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوںاور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے صدر نے مشترکہ طور پر دونوں بحری جنگی جہازوں کی اسٹیل کٹنگ کی۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسران اور چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی اور ہوڈونگ ڑونگ ہوا شپ یارڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔