Sunday, September 8, 2024

پاک بحریہ کی یوم دفاع کے حوالے سے شاندار ڈسپلے کی تیاریاں جاری

پاک بحریہ کی یوم دفاع کے حوالے سے شاندار ڈسپلے کی تیاریاں جاری
September 4, 2017

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر اپنے اثاثوں اور مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے شاندار ڈسپلے کی تیاریاں جاری ہیں۔

پاکستان نیوی کی جانب جنگی مہارتوں کا مظاہرہ 6 ستمبر کو کراچی کے ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر کیا جائے گا۔

پاکستان نیوی کے جوان بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی حوالے سے فل ڈریس ریہرسل سی وی پر کی گئی۔

فل ڈریس ریہرسل میں پاک بحریہ کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، فاسٹ بوٹس اور ہوورکرافٹس نے حصہ لیا۔ پاکستان نیوی کے پیراٹروپرز نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

پاک بحریہ کے ایس ایس جی (کمانڈوز) کی جانب سے انسداد دہشت گردی ڈرل کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کا خصوصی بینڈ ملی نغموں کی سریلی دھنیں فضا میں بکھیریں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی چالوں کا یہ مظاہرہ سی ویو پر 6 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔