Wednesday, May 8, 2024

پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2020 کا انعقاد

پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2020  کا انعقاد
December 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2020 کا انعقاد ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پریڈ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، امیرالبحر نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ خطے میں سمندری تحفظ، گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

امیرالبحر نے سالانہ ایفیشنسی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا، پاک بحریہ خطے کے بدلتے جیو پولٹیکل حالات سے بخوبی واقف ہے اور سمندری محاذ کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

نیول چیف نے فرائض کی انجام دہی میں فلیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو ایفیشنسی شیلڈز سے بھی نوازا۔