Friday, April 26, 2024

پاک بحریہ کی جانب سے کوسٹل اور کریکس ایریا میں کرونا وبا کے دوران راشن کی تقسیم

پاک بحریہ کی جانب سے کوسٹل اور کریکس ایریا میں کرونا وبا کے دوران راشن کی تقسیم
April 26, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کی جانب سے رمضان کے مہینے میں کرونا وبا کی حالیہ شدید لہر سے متاثرہ ساحلی اور کریکس کے علاقوں میں رہائش پذیر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

پاک بحریہ نے ساحل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے مستحق خاندانوں میں گیارہ سو راشن بیگز تقسیم کئے۔ راشن تقسیم کی مہم کے دوران پاک بحریہ کے جوانوں نے بلوچستان کے شہروں گودار اور اورماڑہ جبکہ سندھ کے دیہی علاقوں بن قاسم، کیٹی بندر، سجاول ، چوہڑ جمالی اور شاہ بندر میں ایک ماہ کے راشن پر مشتمل تھیلے تقسیم کیے۔

پاک بحریہ کی راشن تقسیم مہم کا مقصد ساحلی اور کریکس علاقوں میں رہائش پذیر نادار خاندانوں کی امداد کرنا ہے۔ پاک بحریہ کرونا وبا کے چیلنج کے دوران ثابت قدمی کے ساتھ قوم کی مدد کے لئے پر عزم ہے۔