Friday, March 29, 2024

پاک بحریہ کی جانب سے ڈام اور گڈانی میں راشن کی تقسیم

پاک بحریہ کی جانب سے ڈام اور گڈانی میں راشن کی تقسیم
April 19, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ ساحل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ساحلی علاقوں کے لوگوں کے لئے متعدد امدادی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔ اس تناظر میں 350 راشن بیگز جس میں مہینے بھر کا راشن موجود تھا ڈام اور گڈانی کے علاقوں میں تقسیم کئے گئے۔

راشن کی تقسیم کا مقصد ساحلی علاقوں میں رہائش پزیر نادار خاندانوں کی امداد کرنا تھا۔ علاقے کے لوگوں کی جانب سے اس کار خیر پر پاک بحریہ اور ساحل ویلفئیر ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا گیا۔