Saturday, April 20, 2024

پاک بحریہ کی جانب سے مظفرآباد میں دوستانہ ٹی 20 میچ کا انعقاد

پاک بحریہ کی جانب سے مظفرآباد میں دوستانہ ٹی 20 میچ کا انعقاد
September 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے آزاد جموں و کشمیر اور پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان نارول کرکٹ اسٹیڈیم مظفر آباد میں دوستانہ ٹی 20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔

ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایس)، ریئر ایڈمرل طارق علی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ کرکٹ میچ کو آزاد جموں اور کشمیر کی حکومت کے اہم عہدیداران، سول معززین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔

کشمیری عوام نے پاک بحریہ کی جانب سے کرکٹ میچ کے انعقاد کو نہ صرف سراہا بلکہ کشمیری بھائیوں کیساتھ سماجی روابط کے فروغ اور صحت مندانہ سرگرمی کے اقدام کا زبردست خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل طارق علی نے کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کے لیے پاک بحریہ کی جدوجہد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحد کے تحفظ اور اپنے ہم وطنوں کے لیے ملک بھر میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں مسلسل معیاری معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے کشمیر کے دور دراز علاقوں میں مفت طبی کیمپ بھی لگائے ہیں اور 3000 سے زائد مریضوں کو طبی علاج اور ادویات فراہم کی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا، پاک بحریہ کی جانب سے آزاد کشمیر میں دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد ہمارے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب مائل کرنے کی کوشش اور عزم کا مظہر ہے۔