Friday, April 19, 2024

پاک بحریہ کی جانب سے دادو میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن

پاک بحریہ کی جانب سے دادو میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن
August 11, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان بحریہ کی ریسکیو اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے سندھ کے ضلع دادو میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کیا۔ موسلا دھار بارش اور نائی گج ڈیم میں شگاف پڑنے کی وجہ سے علاقے میں متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔  پاک بحریہ ، جانب ، دادو ، ریسکیو ، ریلیف آپریشن پاکستان بحریہ کی امدادی ٹیمیں موٹر بوٹس اور جان بچانے کے سامان کے ہمراہ اتوار کی صبح سے ہی شدید بارش اور طوفانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچ گئیں۔ ٹیموں نے جوہی گوٹھ کے ملحقہ علاقوں میں پھنسے ہوئے مقامی باشندوں کی بڑی تعداد کو نکال لیا ہے۔ 400 سے زائد خاندانوں کو امدادی سامان اور راشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بارش سے متاثرہ افراد کے لئے ضروری طبی سہولیات کے ساتھ ایک میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ دور دراز علاقوں میں طغیانی سے بچاؤ کی کوششوں کو بڑھانے اور امدادی سرگرمیوں کو مزید بہتر کرنے کے لئے جوہی گوٹھ میں ایک ہوورکرافٹ بھی تعینات کیا گیا ہے۔  پاک بحریہ ، جانب ، دادو ، ریسکیو ، ریلیف آپریشن پاکستان بحریہ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر تباہی اور قدرتی آفات کی صورت میں امدادی اور ریلیف آپریشنز کے انعقاد میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔