Friday, May 17, 2024

پاک بحریہ کی ترکی میں کثیر الملکی مشق ’’ نصرت ‘‘ میں شرکت

پاک بحریہ کی ترکی میں کثیر الملکی مشق ’’ نصرت ‘‘ میں شرکت
October 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے ترکی میں کثیر الملکی مشق ’’ نصرت ‘‘ میں شرکت کی۔ مشق میں اذربائیجان، بنگلہ دیش، بلغاریہ، جرمنی اور دیگر ممالک کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں زیرِ آب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے سے متعلق آپریشنز شامل تھے۔ مشق کا مقصد دیگر ممالک کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے دستے کی مشق میں شرکت سے دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ تجربات کے تبادلے اور تعلقات کو فروغ ملے گا۔