Friday, April 26, 2024

پاک بحریہ کی تاریخ ساز جیت کا جشن، آج 49واں ہنگور ڈے منایا جارہا ہے

پاک بحریہ کی تاریخ ساز جیت کا جشن، آج 49واں ہنگور ڈے منایا جارہا ہے
December 9, 2020

کراچی ( 92 نیوز)1971کی جنگ میں بھارتی آبدوز کو سمندر برد کرنے والی پاک بحریہ آبدوز ’’ہنگور ‘‘ کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے آج 49 واں ہنگور ڈے منایا جائے گا ۔

آبدوز ہنگور کی کامیابی کی خوشی میں  49واں ہنگور ڈے آج منایا جائے  گا، اس دن کو منانے مقصد  دشمن کو یہ باور کرانا ہے کہ  کسی بھی قسم کے ایڈونچر کی صورتمیں پاک بحریہ آج  بھی تاریخ رقم کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

پی این ایس ہنگور نے 71 کی جنگ میں آج کے روز بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ککری کو سمندر برد کر دیا تھا اور اس حملے نے بھارتی بحریہ کو 71 کی جنگ کا سب سے بڑا نقصان پہنچایا تھا ،حملے  میں بھارت کے  18 آفسر اور176 سیلرز ہلاک ہو گئے تھے ۔

آج کا دن نوجوان نسل کو پاک بحریہ کی عظیم قربانیوں اور درخشاں ماضی سے روشناس کراتا  ہے ۔