Friday, April 19, 2024

پاک بحریہ کی بحری مشق "سی سپارک 2020" شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر

پاک بحریہ کی بحری مشق "سی سپارک 2020" شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر
March 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کی بحری مشق "سی سپارک 2020" شمالی بحیرہ عرب میں اختتام پذیر ہو گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف پلیٹ فارمز سے کامیاب میزائل فائرنگ مشق کی کلیدی خصوصیت تھی۔ مشق کے دوران سطح، زیرآب اور فضاء سے میزائل فائرنگ کے کامیاب مظاہرے کیے گئے۔ مشق سی سپارک میں بری اور فضائی اثاثوں نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے بھی مشقیں دیکھیں۔ جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا پاک بحریہ دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ پاک بحریہ قومی بحری سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔