Friday, May 3, 2024

پاک بحریہ کی 26 ویں قومی نیشنل شوٹنگ چمپیئن شپ 2019 میں برتری برقرار

پاک بحریہ کی 26 ویں قومی نیشنل شوٹنگ چمپیئن شپ 2019 میں برتری برقرار
May 3, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کی 26 ویں قومی نیشنل شوٹنگ چمپیئن شپ 2019 میں برتری برقرار ہے۔ 26 ویں قومی شوٹنگ چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب آج پاک بحریہ کی شوٹنگ رینج ،کارساز میں منعقد کی گئی۔ ہر سال اس بڑے مقابلے میں قومی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ پاک بحریہ نے دفاعی چمپیئن ہونے کے سبب اس سال بھی نیشنل شوٹنگ چمہیئن شپ میں 18 گولڈ ، 14 چاندی اور 14 طلائی تمغے حاصل کر کے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک آرمی اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہی۔ کمانڈر لاجسٹکس رئیر ایڈمرل عدنان خالق نے بطورِ مہمانِ خصوصی جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام ان سات روزہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ ، 26 ویں قومی نیشنل شوٹنگ چمپیئن شپ 2019 300 سے زائد شوٹرز نے اس مقابلے میں حصہ لیا جن کا تعلق نیوی، آرمی ، ائیر فورس، پنجاب، سندھ، واپڈا اور رائفل ایسوسی ایشن کی ٹیمز سے ہے۔ اس مقابلے کے دوران پاکستان نیوی اور آرمی کے شوٹرز نے رائفل اور پسٹل کیٹیگری میں 16 نئے ریکارڈ قائم کیے۔ پاکستان نیوی کے ذیشان ال شاکر پی او پی ٹی آئی نے انفرادی طور پر رائفل کیٹیگری میں 04 نئے ریکارڈ قائم کیے۔ مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کو عسکری حلقے کے علاوہ بطور کھیل قومی سطح پر بھی بڑی اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری نوجوان نسل بہترین شوٹرز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مقابلے قومی اور بین الا قوامی سطح پر ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔