Monday, May 13, 2024

پاک بحریہ کا کراچی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈریلیف آپریشن جاری

پاک بحریہ کا کراچی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈریلیف آپریشن جاری
September 2, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں تاریخ کی بدترین سیلابی صورتحال  ، پاک بحریہ کا کراچی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈریلیف آپریشن جاری ہے ، کورنگی کاز وے پرڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری  ، متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی ، تیار کھانے کی تقسیم ، طبی امداد جاری ہے ۔

تباہ کن بارشوں کے بعد کراچی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری ، ترجمان کے مطابق نیوی کی ہنگامی امدادی ٹیموں کا کورنگی کازوے پر ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن ، ریسکیو ٹیموں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں محصور افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کہا کہناہے کہ یوسف گوٹھ، سرجانی ٹاون، ناظم آباد اور دیگر متاثرہ علاقوں کے ہزاروں افراد کو تیار کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا، میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں محصور سینکڑوں افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی ، متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن کے دوران اقدامات کی بہتری کے لئے مختلف علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کہتے ہیں میر پور بٹھورو میں سیم نالے کا شگاف پڑنے کرنے کے لئے پاک بحریہ کی ٹیمیں اور ضروری سامان روانہ کر دیا گیا جبکہ بارش اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ سجاول کے مکینوں میں راشن بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔