Thursday, April 18, 2024

پاک بحریہ کا ڈی ایچ کیو اتھل کو 30 لاکھ مالیت کے طبی سامان و ادویات کا عطیہ

پاک بحریہ کا ڈی ایچ کیو اتھل کو 30 لاکھ مالیت کے طبی سامان و ادویات کا عطیہ
July 27, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) پاک بحریہ کی جانب سے ڈی ایچ کیو اتھل کو 30 لاکھ مالیت سے زائد کے طبی سامان و ادویات کا عطیہ دیا گیا ۔ پاک بحریہ کی جانب سے عطیہ کئے گئے سامان میں  ادویات، طبی آلات اور ساز و سامان  سمیت آپریشن تھیٹر کے لئے ائیر کنڈیشنرز بھی شامل  ہیں ، پاک بحریہ کی جانب سے اس سامان کی فراہمی اتھل اور نواحی علاقوں کے مکینوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گی۔ طبی سامان عطیہ کرنے کی تقریب میں مقامی افراد و عمائدین، سول حکام اور پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔