Thursday, April 18, 2024

پاک بحریہ کا پہلا گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹ پی این ایس تغرل سری لنکا پہنچ گیا

پاک بحریہ کا پہلا گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹ پی این ایس تغرل سری لنکا پہنچ گیا
December 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کا پہلا گائیڈڈ میزائل، ایئر ڈیفنس فریگیٹ پی این ایس تغرل سری لنکا پہنچ گیا۔

پی این ایس تغرل" کا کولمبو آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، سری لنکن بحریہ، پاکستانی سفارتی حکام استقبال کے لیے موجود تھے۔ سری لنکن نیوی کے بینڈ نے دونوں ممالک کے ملی نغموں کی دھنیں بکھیریں۔

جہاز کے کمانڈنگ آفیسر، سری لنکن بحریہ کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ پی این ایس تغرل سری لنکن بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لے گا۔

پی این ایس تغرل انڈونیشیاء کے دورے کے بعد سری لنکا پہنچا ہے۔ پی این ایس تغرل نے انڈونیشیاء کے خیرسگالی دورے میں مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔

پی این ایس تغرل چین سے فلپائن، ملائیشیا، انڈونیشیاء اور پھر سری لنکا پہنچا ہے۔