Friday, April 26, 2024

پاک بحریہ کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن، بری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لیں

پاک بحریہ کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن، بری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لیں
July 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ نے مبارک ولیج کراچی میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کر کے بری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لیں۔   پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے تعاون سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ولیج میں سنہری پوائنٹ کے قریب 300 ملین روپے مالیت کی تقریباً 675 کلو گرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔ منشیات کو سمندری راستے کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ مزید کارروائی کے لئے پکڑی جانے والی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی پاک بحریہ کی بہترین نگرانی کے باعث ممکن ہوئی ۔ یہ کامیابی پاک بحریہ کے اپنے سمندروں اور ساحلوں کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دینے کیلئے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہے۔