Friday, March 29, 2024

پاک بحریہ کا ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی

پاک بحریہ کا ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
June 30, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے۔ جنرل ندیم رضا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان نیوی وار کالج میں نیوی اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب میں بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور جنوبی ایشیا سے متعلق قومی سیکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے طاقت کے مقابلے اور بھارت کے غاصبانہ عزائم کے باعث خطے کی غیر مستحکم ہوتی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کی جنگ اب ہائبرڈ وارفیئر یا گرے زون وار فیئر میں تبدیل ہو چکی ہے جس میں بغاوت، دہشت گردی اور بے قاعدہ جنگ شامل ہیں۔  پاک بحریہ ، قابل فخر ، ماضی ، بہادری ، قربانیوں ، غماز ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے۔ ایک جدید فوج کے طور پر پاک بحریہ ہمیشہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کی قومی خواہشات پر پوری اتری ہے۔ خطاب کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا۔ قبل ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔