Friday, April 26, 2024

پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری

 پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری
August 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاک بحریہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنا امدادی آپریشن ’مدد‘ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے  مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے ہوئے 2275افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے ۔ پاک بحریہ کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں بدین، خیر پور، سکھر ، گھوٹکی ، پنوں عاقل ، لاڑکانہ ، رانی پور اور گمبٹ میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے10ٹن کا امدادی سامان ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔