Monday, May 13, 2024

پاک بحریہ کا سندھ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن

پاک بحریہ کا سندھ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن
September 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کا سندھ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹاؤن، ہندو گوٹھ، کورنگی میں کھانا اور پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔ کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹاؤن، ہندو گوٹھ اور کورنگی کے علاقوں میں 2500 افراد میں کھانے کے پیکٹ اور پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔ اندرون سندھ متعدد گوٹھوں میں پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے تیار کھانا اور ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا موبائل میڈیکل ٹیمزنے سجاول اور میرپور ماتھیلو میں 300 افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ سول انتظامیہ کی درخواست پرپاک بحریہ کی ڈائیونگ ٹیموں نے بدین اور ٹنڈوباگو میں سرچ اینڈ ریسکیوآپریشنزبھی کئے۔