Sunday, September 8, 2024

پاک بحریہ کا زیر آب اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کا زیر آب اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ
January 12, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان بحریہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا، سمندری سرحدوں کے نگہبانوں نے آبدوز سے میزائل اور تارپیڈو فائرنگ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ سربراہ پاکستان نیوی نے کہا کہ بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاکستان کا بحری دفاع ناقابل تسخیر، بحری محافظوں کا ایک اور بڑا کارنامہ، بحیرہ عرب میں اینٹی شِپ میزائل اور تارپیڈؤ فائرنگ کا تجربہ کامیاب رہا۔

پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کیا۔ میزائلز اور تارپیڈو فائرنگ کا مظاہرہ پاکستان نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں اور جنگی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاک بحریہ کے سپہ سالار ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تجرچہ کا مشاہدہ کیا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ سمندری سرحدوں کیخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔