Thursday, April 25, 2024

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر کورونا سے نمٹنے کا سامان لیکر کراچی پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر کورونا سے نمٹنے کا سامان لیکر کراچی پہنچ گیا
May 16, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر کورونا سے نمٹنے کا سامان لیکر کراچی پہنچ گیا۔ طبی سامان اور آلات بحرین حکومت نے پاکستانی قوم کیلئے بطور تحفہ بھجوائے ہیں۔

پاک بحریہ قدرتی آفات میں ہمیشہ قوم کی خدمت اور حکومت کی مدد میں پیش پیش رہتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر کورونا سے نمٹنے کا سامان لیکر کراچی پہنچ گیا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان اور آلات جہاز میں پہنچے ہیں۔ پی این ایس نصر بحرین سے ضروری سامان لیکر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی سامان اور آلات بحرین حکومت نے پاکستانی قوم کیلئے بطور تحفہ بھجوائے ہیں۔ پی این ایس نصر کے کراچی پہنچنے پر پاک فوج، بحریہ کے اعلی حکام اور بحرینی قونصل جنرل بھی موجود تھے۔