Saturday, May 11, 2024

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ
January 17, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہو گیا۔

ترجمان نیوی کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوا۔ پاک بحریہ کا جہاز سیلاب اور خشک سالی سے متاثرہ افریقی ممالک کی عوام کو اشیائے خورد و نوش پر مشتمل امدادی سامان فراہم کرے گا۔ اس دورے کے دوران پی این ایس نَصر جبوتی ، سوڈان اور نائجر میں امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کرے گا۔

دورے کا مقصد حکومت کی انگیج افریقہ پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔