Friday, March 29, 2024

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر جذبہ خیرسگالی لیے جدہ پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر جذبہ خیرسگالی لیے جدہ پہنچ گیا
December 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیرسگالی کاجذبہ لیےجدہ پہنچ گیا، جہاں جہاز کمانڈنگ آفیسرکیپٹن محمداکرم نے سعودی بحریہ کے افسران، قونصل جنرلوں، سفارتکاروں اورپاکستان کمیونٹی کے نمائندوں کےاعزازمیں جہازکےڈیگ پر عشائیہ دیا۔ کمانڈنگ آفیسر محمد اکرم نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی حکومت کی بہترین مہمان نوازی اور عمرہ کی سعادت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا رائل سعودی نیوی اور پاکستان نیوی کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات بہت قریب ہیں، دونوں ممالک کی بحریہ پہلے بھی کئی بار مشترکہ تربیتی مشقیں کرچکی ہیں۔ کمانڈنگ آفیسر محمد اکرم نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا خصوصی ذکر کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نےکہا پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دوطرفہ برادرانہ تعلقات ہیں جوکہ دفاع، تجارت اورسرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں بڑھ رہے ہیں۔ بعدازاں قونصل جنرل کے ہمراہ سعودی اورپاکستانی بحریہ کےافسران نے پاک سعودی دوستی کا کیک کاٹا۔ پی این ایس عالمگیر کےعملے نے جدہ میں فائر فائٹنگ ٹریننگ اسکول میں تربیت بھی حاصل کی۔