Friday, May 17, 2024

پاک بحریہ کا اینٹی نارکوٹکس آپریشن ، دوہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی

پاک بحریہ کا اینٹی نارکوٹکس آپریشن ، دوہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی
February 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ نے پسنی کے قریب سمندرمیں اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران تیس ملین ڈالرزسے زائد مالیت کی دوہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے یہ  آپریشن مستقل نگرانی، باہمی تعاون اورانٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا۔ آپریشن کے دوران دوہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لی گئی۔ حشیش کی مالیت تیس ملین ڈالرز ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مزید کارروائی کے لئے حشیش اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کی لئے پر عزم ہے۔