Friday, April 26, 2024

پاک بحریہ کا اورماڑہ کے قریب آپریشن،15ٹن حشیش قبضے میں لے لی

پاک بحریہ کا اورماڑہ کے قریب آپریشن،15ٹن حشیش قبضے میں لے لی
November 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب آپریشن کرتے ہوئے لاکھوں ڈالرز مالیت کی 15 ٹن  حشیش قبضے میں لے لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پیچیدہ آپریشن انٹی نارکوٹکس فورس کے باہمی تعاون ، مستقل نگرانی اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ مزید کارروائی کےلیے حشیش انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن پاک بحریہ کی ساحلی حدود کی حفاظت میں سرگرم رہنے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بحر ہند میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کی لئے پر عزم ہے۔