Friday, May 3, 2024

پاک بحریہ کا اندرون ملک تیار کردہ حربہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا اندرون ملک تیار کردہ حربہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
January 3, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) پاک بحریہ نے اندرون ملک تیار کردہ حربہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے دشمن کو کڑا پیغام دے دیا۔

پاکستان نیوی کی جانب سے کسی بھی بحری جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

حربہ کروز میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔