Friday, April 26, 2024

  پاک بحریہ نے یومِ دفاع کے موقع پر پرومو جاری کر دیا

  پاک بحریہ نے یومِ دفاع کے موقع پر پرومو جاری کر دیا
September 6, 2019
اسلام آباد (92نیوز) پاک بحریہ نے یومِ دفاع کے موقع پر“دھرتی ماں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ آفیسرز اور جوان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں” کاپرومو جاری کر دیا۔ اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں بھی یومِ دفاع وشہدا اور یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقدہو ئی، وائس ایڈمرل کلیم شوکت مہمان خصوصی تھے، یادگارہ شہدا پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ پاک بحریہ ترجمان کے مطابق پرومو میں اس اعتماد کی تمثیل ہے کہ دھرتی ماں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ آفیسرز اور جوان ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں،شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔