Thursday, March 28, 2024

پاک بحریہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی نغمہ ’’دل خوش ہوا‘‘ جاری کر دیا

پاک بحریہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی نغمہ ’’دل خوش ہوا‘‘ جاری کر دیا
September 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی نغمہ ’’دل خوش ہوا‘‘ جاری کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نغمے میں پاک وطن کے جاں نثاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ نغمہ یونیفارم سے جڑے فرض اور قرض کے احساس ذمہ داری اور شہادت کے لازوال جذبے کا عکاس ہے ۔

نغمہ تین یاروں کی کہانی ہے جو جڑے تو آہن بن گئے اور پھر شہادت بھی جدا نہ کر سکی۔