Thursday, April 25, 2024

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی پر خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی پر خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی پر خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی۔

1965ء کی جنگ میں ہندوستانی بحریہ کو بندرگاہ میں قید کرنے والی آبدوزغازی ،جنگ 1971ء میں مادروطن کی خاطر شہید ہوئی تو پی این ایس ہنگور غازی بن کر اُبھری۔

جنگ 1971ء کے آغاز پر آبدوز ہنگور کو دشمن کے پانیوں میں جا کر کڑی نگرانی کی ذمہ داری سونپی ۔ ہنگور کو 9 دسمبر کی صبح سونار پر دو بھارتی بحری جہاز نظر آئے۔ شناخت کی ، انتظار کیا گیا، رات 8 بجے بھارتی جہازوں پر ہنگور نے ٹارپیڈوزفائر کرکے اپنا مہلک حملہ کیا۔ جنگی جہاز ککری کو سمندر برد کر دیا تو کرپان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کر سمندر بدر۔

پاک بحریہ نے دشمن کا غرور اُسی کے پانیوں میں غرق کر دیا ۔ آبدوز ہنگور نے نہ صرف دوسری جنگ عظیم کے بعد جنگی جہاز ڈبونے کا منفرد اعزاز اپنے نام کیا بلکہ دشمن کو گھس کر مارنے کی عملی مثال قائم کی ۔

بھارتی بحریہ چار روز تک آبدوز ہنگور کو ڈھونڈتی رہی تاہم ہنگور کے بہادر کمانڈنگ آفیسر سمیت آب زادے نئی تاریخ رقم کرکے 13 دسمبر کو سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے کراچی پہنچ گئے ۔

ہنگور جرات اور شجاعت کا نشان ، پاکستان کا فخر اور پاک بحریہ کا طرہ امتیاز ہے۔ واضح ہو گیا کہ پاک بحریہ کی آبدوز فورس دشمن کے لیے کل بھی مہلک تھی ، آئندہ بھی ضرب کاری ثابت ہو گی۔