Wednesday, May 8, 2024

پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی

پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی
December 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب کا انعقاد کمبائنڈ میری ٹائم فورس ہیڈکوارٹرز بحرین میں کیا گیا۔ کموڈور عبدالمنیب نے ترک بحریہ کے رئیر ایڈمرل نیجات اینانیر سے کمانڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر CTF-151 کموڈور عبدالمنیب نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم ذمہ داری کو سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس۔ 151 اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ کموڈور عبدالمنیب نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مابین روابط اور تعاون پر روشنی ڈالی اور اسی جذبے کے ساتھ اس ذمہ داری کو نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔  

کمبائنڈ میریٹائم فورس 151 کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس کی ماتحت کام کرنے والی تین ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے جس کا مقصد کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے تحت ہارن آف افریقہ، خلیج عدن اور ملحقہ سمندری علاقوں میں بحری قزاقی سے نمٹنا ہے۔

قبل ازیں پاک بحریہ کو آٹھ مرتبہ CTF-151کو کمانڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہے جو اس اشتراک کے اتحادیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

تقریب میں پاکستان کے سفیر افضال محمود، ترکی کے سفیر کمال دمیرسلر، امریکی نیوی کے وائس ایڈمرل سیمیول جے پاپارو کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، ریئر ایڈمرل محمد یوسف الآصام ، کمانڈرائل بحرین نیول فورس اور دیگر سینئر سفارتکار اور نیول افسران نے شرکت کی۔