Friday, May 17, 2024

دفاعی چیمپئن پاک بحریہ نے قومی نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ مسلسل تیسری بار جیت لی

دفاعی چیمپئن پاک بحریہ نے قومی نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ مسلسل تیسری بار جیت لی
October 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاک بحریہ نے 27ویں قومی نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں فاتح کے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کر لیا ،ایونٹ کا انعقاد جہلم میں ہوا۔

دفاعی چیمپئن پاک بحریہ نے 17طلائی، 17چاندی اور 11کانسی کے تمغے جیت کر قومی شوٹنگ چیمپئن شپ کا اعزاز مسلسل تیسری بار اپنے نام کیا جب کہ پاک آرمی کی ٹیم دوسرے نمبر پررہی اور پاک فضائیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ 23 ڈویژن، میجر جنرل شاہد امتیاز نے تقریبِ تقسیمِ انعامات میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فاتحین کو تحائف تقسیم کیے۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کو نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت منعقد کیا گیا جس کی میزبانی پاکستان آرمی نے کی۔

پاک آرمی، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، پنجاب، سندھ، واپڈا، اے ایس ایف، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے 300 سے زائد شوٹرز نے اس مقابلے میں حصّہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

مقابلے کے دوران، رائفل اور پسٹل کیٹگری میں پاک بحریہ کے شوٹرز کی جانب سے چار نئے قومی ریکارڈز بھی بنائے گئے جن میں ذیشان شاکر فرید، نادرہ رئیس، رابعہ کبیر  اور انس رفیع (جونیئر) نے بالترتیب ائیر رائفل مین، پرون رائفل ویمن، 25 میٹر پسٹل ویمن اور ائیر رائفل مین یوتھ کیٹگری میں نئے قومی ریکارڈبنائے۔

مہمانِ خصوصی نے تقریبِ تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں، جیوری اور منتظمین کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا۔

 مختلف ٹیموں کے جیتے گئے تمغوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔