Friday, May 3, 2024

پاک بحریہ نے قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے اقدامات پر ویڈیو جاری کر دی

پاک بحریہ نے قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے اقدامات پر ویڈیو جاری کر دی
December 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کیلئے بھی پرعزم ہے ، پاکستان نیوی نے قدرتی آفات سے متاثرہ ملکی و غیر ملکی عوام اور انسانیت کی فلاح کیلئے کیےگئے اقدامات بارے خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں پاک بحریہ کی جانب سے  انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں پاکستانی بحری جہازوں "اصلت اور معاون" کے مختلف افریقی ممالک کے خیرسگالی دورے میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی اس  ویڈیو کا حصہ ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مختلف افریقی ممالک کے دورے کے دوران منعقدہ میڈیکل کیمپس میں ہزاروں مقامی مریضوں کو مفت علاج، آپریشن اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔پاک بحریہ انسانیت کی خدمت کے لئے مستعد اور 'کوئی ہے' کو 'میں ہوں' میں بدلنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے کیے جانے والے فلاحی و امدادی اقدامات کا دائرہ کار عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔