Thursday, May 2, 2024

پاک بحریہ نے ساتویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس ایک سو اکیاون کی کمان سنبھال لی، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے: ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ نے ساتویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس ایک سو اکیاون کی کمان سنبھال لی، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے: ترجمان پاک بحریہ
December 23, 2015
بحرین (نائنٹی ٹو نیوز) پاک بحریہ نے ساتویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس ایک سو اکیاون کی کمان سنبھال لی ہے۔ پاکستان نے ساتوں مرتبہ کمنائنڈ ٹاسک فورس کی کمان سنبھالی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور زاہد الیاس نے ترکش بحریہ کے ریئر ایڈمرل اہان بے سے کمبائنڈ ٹاسک فورس ایک سو اکیاون کی کمان لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناتے میری ٹائم سیکورٹی اور خطے کے استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ساتویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس ایک سو اکیاون کی کمان حاصل کرنا پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔