Thursday, April 25, 2024

پاک بحریہ نے ایک بار پھر بھارتی آبدوز کو ڈھونڈ نکالا

پاک بحریہ نے ایک بار پھر بھارتی آبدوز کو ڈھونڈ نکالا
October 19, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک بحریہ نے بھارتی سب میرائن کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے عزائم سمندر پرد کر دیئے، پاک بحریہ نے بھارتی سب میرائن کی پاکستانی حدود میں داخلے کی مذموم کوشش خاک میں ملادی۔

ترجمان کے مطابق ہندوستان اپنے جارحانہ عزائم، پاکستان مخالف سازشوں سے باز نہ آیا، پاک بحریہ نے ایک بار بھارتی آبدوز کو ڈھونڈ نکالا۔

ہمہ وقت چوکنا پاک بحریہ نے کمال مہارت، مستعدی کا مظاہرہ کیا، پاک بحریہ نے پیشہ وارانہ انداز میں 16 اکتوبر کو بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔

پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں آنے سے روکا، پاک بحریہ جاری سکیورٹی حالات کے پیش نظر بحری حدود کے تحفظ کے مقاصد پر سختی سے کاربند ہے۔