Saturday, May 11, 2024

پاک بحریہ میں شامل جہاز پی این ایس تبوک کا ترک بندرگاہ اکساز کا دورہ

پاک بحریہ میں شامل جہاز پی این ایس تبوک کا ترک بندرگاہ اکساز کا دورہ
December 6, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ میں شامل جہاز پی این ایس تبوک کا ترکی کی بندرگاہ اکساز کا دورہ کیا، کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر اکساز نیول بیس سے ملاقات بھی کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک کا استقبال ترک بحریہ کے جہاز نے کیا، کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر اکساز نیول بیس سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ اُمور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ترک بحریہ کے حکام نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ پی این ایس تبوک نے ترک بحریہ کے جہاز کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

پاک بحریہ ترجمان کے مطابق پی این ایس تبوک کا ترکی کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔