Friday, April 26, 2024

پاک بحریہ سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے چوکس ہے ، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے چوکس ہے ، آئی ایس پی آر
March 5, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) فضائیہ اور زمینی برتری کے بعد بحری راستے پر بھی پاکستان کی مکمل گرفت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان نیوی بحری سرحدوں کے دفاع کےلیے ہر وقت چوکس ہے۔ دوسری طرف بھارتی فورسز نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے گاؤں درہ شیر خان کا رہائشی شرافت زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے سے صورتحال قدر پرسکون ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ بھی دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔