Friday, April 19, 2024

پاک بحریہ درپیش بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، امیر البحر

پاک بحریہ درپیش بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، امیر البحر
June 11, 2019
 کراچی (92 نیوز) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ درپیش بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی  نے  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور بحریہ سے متعلق جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ کورس کے شرکاء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف کا کہنا تھا پاک بحریہ کو چار جہتوں ناقابلِ تسخیر فورس بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں۔ سمندری وسائل سے من حیث القوم  استفادہ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا وسائل کے حصول، دنیا میں بالادستی کے قیام کیلئے نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں۔ بحری وسائل کے احسن استعمال سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ نیول چیف نے کورس کے شرکاء کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام، نظریہ پاکستان سے مستقبل کی رہنمائی حاصل کی جائے۔ افسران  قرآن و سنت اور پیشہ وارانہ علوم کے مطابق مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔