Friday, March 29, 2024

پاک بحریہ اور کسٹمز نے کھلے سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران شراب ضبط کر لی

پاک بحریہ اور کسٹمز نے کھلے سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران شراب ضبط کر لی
September 25, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ اور کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ گوادر نے اورماڑہ کے قریب کنڈ ملیر کے سمندر میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 5400 بوتلوں پر مشتمل شراب کی کھیپ قبضہ میں لے لی۔ ضبط کی گئی شراب کا تخمینہ 70.5 ملین روپے لگایا گیا ہے۔

انسداد منشیات کا کامیاب مشترکہ آپریشن پاکستان کی سمندر حدود میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ ملکی ساحلی پٹی اور سمندر میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے اور خطے میں بحری سیکورٹی کو یقینی بنانے میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔