Thursday, April 25, 2024

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا تجارتی جہاز "سواری ایچ" کے محصور عملے کو بچانے کیلئے آپریشن

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا تجارتی جہاز "سواری ایچ" کے محصور عملے کو بچانے کیلئے آپریشن
July 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں تجارتی جہاز "سواری ایچ" کے محصور عملے کو بچانے کیلئے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری امدادی معاون مرکز کو جہاز سے متعلق اطلاع ملی تھی۔ سواری ایچ جہاز بھارت سے صومالیہ کے لیے نکلا تھا۔ کراچی سے 180 ناٹیکل میل جنوب میں جہاز 18 رکنی عملے کے ساتھ پھنس گیا تھا۔ پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہمراہ فی الفور امدادی آپریشن شروع کیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک بحریہ بحری تحفظ سے متعلق "نواریا نہم" کی مجموعی معاون فورس ہے۔ پاکستان نیوی کے لیے بحری تحفظ کلیدی ترجیح رہی ہے۔ پاک بحریہ محفوظ سمندروں کے نصب العین کے تحت جہازوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرتی ہے۔