Friday, April 26, 2024

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا سمندر میں انسداد منشیات کا مشترکہ آپریشن

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا سمندر میں انسداد منشیات کا مشترکہ آپریشن
February 11, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کے جہاز نے گوادر کے جنوب مغرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز کے تحت تعیناتی کے دوران پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے منشیات سے بھری ایک کشتی ضبط کر لی۔ منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لی گئی کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی جس کی مالیت 258 ملین اور وزن 1290 کلو گرام تھا۔ پکڑی جانے والی منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے اینٹی نارکوٹکس آپریشن اور منشیات کی ضبطگی ملکی بحری حدود کے دفاع اور بحری قذاقی، سمندری دہشت گردی، منشیات، ہتھیاروں اور انسانی سمگلنگ جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پاک بحریہ کی موثر نگرانی کا نتیجہ ہے ۔ پاک بحریہ کا فلیٹ ملکی سمندری حدود اور ساحلی پٹی کی بھرپور میری ٹائم اور فضائی نگرانی کر رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا انسداد کیا جا سکے۔ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ملکی سمندری حدود میں امن و امان کے نفاذ کے لئے اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گی۔