Tuesday, April 23, 2024

پاک بحریہ اور اے این ایف نے جیوانی کے قریب ایک ارب 80 کروڑ مالیت کی منشیات پکڑلی

پاک بحریہ اور اے این ایف نے جیوانی کے قریب ایک ارب 80 کروڑ مالیت کی منشیات پکڑلی
December 11, 2020

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ اور اے این ایف نے بلوچستان کےعلاقے جیوانی کے قریب سمندر میں کارروائی کے دوران ایک ارب 80 کروڑ مالیت کی منشیات پکڑلی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پکڑی گئی منشیات میں 200 کلو آئس اور 99 کلو کرسٹل ڈرگ شامل ہے۔ بحیرہ عرب کے راستے کسی نامعلوم منزل تک پہنچائی جارہی تھی۔ ضبط شدہ منشیات قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کردی گئیں۔

ترجمان کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔