Saturday, May 11, 2024

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی، ڈھائی من آئس ڈرگ پکڑ لی

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی، ڈھائی من  آئس ڈرگ پکڑ لی
January 4, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ معلومات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے 100 کلو گرام آئس ڈرگ پکڑلی ۔

پکڑی گئی منشیات کو ابراہیم حیدر کے  ویران علاقے میں چھپایا گیا تھا ،  3.8 ملین ڈالر مالیت کی منشیات  کو بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام  پر منتقل کیا جانا تھا ،  ضبط شدہ منشیات کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن  پر کامیابی سے عملدرآمد بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان بحریہ کے مضبوط عزم کا مظہر ہے ۔

ترجمان کے مطابق  پاک بحریہ اپنے ساحلوں اور سمندر میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔